ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں کل سے میٹرو اور بسیں پہلے کی طرح دوڑیں گی، مسافروں پرتعداد کی پابندی ختم

دہلی میں کل سے میٹرو اور بسیں پہلے کی طرح دوڑیں گی، مسافروں پرتعداد کی پابندی ختم

Sun, 25 Jul 2021 11:45:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں کورونا وبا کے معاملات میں کمی کے رجحان کو دیکھتے ہو ئے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بڑا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ اب میٹرو اور بسیں پہلے کی طرح چلیں گی اور ان پر جو مسافروں کی تعداد کو لے کر پابندی تھی وہ ختم کر دی گئی ہے یعنی یہ اب سو فیصد صلاحیت کے ساتھ چلیں گی۔واضح رہے اس حکم کا اطلاق 26جولائی صبح پانچ بجے سے ہوگا۔

واضح رہے اس حکم نامہ میں سنیما ہال اور ملٹی پلیکس بھی کھول دیا گیا ہے لیکن ان میں ابھی پوری تعداد میں ناظرین نہیں جا سکتے بلکہ یہ پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے گئے ہیں۔سنیما ہال اور ملٹی پلیکس میں رونق تو ایک بار پھر لوٹے گی لیکن پوری نہیں۔

واضح رہے میٹرو اور بسوں کو پوری سو فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے کی اجازت دے دی ہے لیکن اس میں کورونا کےضابطوں پر عمل کرنا ہوگا ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ میٹرو اور بس انتظامیہ اس کو نجی طور پربھی یقینی بنائیں ۔


Share: